کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے حکمرانوں اور سیکورٹی فورسز کے اقدامات بیانات تک محدود ہیںہزار گنجی میں ہزارہ برادری کے نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے حکومت اعلانات ، بیانات اور دعوؤں کی بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے۔