کوئٹہ(پ ر)چیئر پرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کرن بلوچ نےڈی این جی ایچ میں صنفی بنیاد پر تشدد کے موضوع پر سیمینار میں شرکت کی، سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، ماہرین اور شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد اس اہم سماجی مسئلے پر سنجیدہ غور و فکر اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر نجمہ غفار، ممبر بی ایچ سی سی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مقررین نے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے، عوامی شعور بیدار کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان اشتراکِ عمل کو ناگزیر قرار دیا۔ کرن بلوچ نے صنفی بنیاد پر تشدد کی بنیادی وجوہات، اس کے معاشرتی و نفسیاتی اثرات، اور اس کی روک تھام کے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ قانونی نظام کو مزید مضبوط بنانے، تعلیم کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایک محفوظ، منصفانہ اور مساوی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ سیمینار میں شرکاء کو اس اہم مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ترغیب دی گئی۔آخر میںمنتظمین نے معزز مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔