• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینا مجید سے مختلف شخصیات کی تعزیت

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کرنے والوں میں سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی، سابق صوبائی وزیر داخلہ و رکن بلوچستان اسمبلی میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ پاپولیشن پرنس آغا عمر احمدزئی، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ، رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل، رکن بلوچستان اسمبلی نعیم بازئی، پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عبدالمجید بادینی سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر خان کاکڑ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
کوئٹہ سے مزید