کوئٹہ( خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان کی صدارت میں ای فائلنگ سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اطلاعات کے تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عسکر خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کے لیے ڈیجیٹل نظام اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ترجیحی بنیادوں پر یہ عمل شروع کیا جا رہاہے انہوں نے ای فائلنگ سسٹم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے دفتری امور کو مؤثر، شفاف اور تیز بنایا جا سکتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اس نظام کو باقاعدہ طور پر ڈاکیومنٹ سسٹم کے تحت شروع کیا جائے تاکہ تمام فائلیں اور دفتری کارروائیاں منظم اور محفوظ طریقے سے انجام دی جا سکیں ڈی جی پی آر نے کہا کہ ای فائلنگ سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف سرکاری امور میں جدت آئے گی بلکہ ملازمین کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید بہتر اور تیز ہو سکے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای فائلنگ سسٹم کے موثر نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عملے کو اس جدید نظام سے متعلق تربیت بھی فراہم کی جائے۔