• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو ن قومی روایات میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی ڈپٹی چیئرپرسن سابق رکن قومی اسمبلی نسیمہ پانیزئی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات، جنوبی پشتونخوا کی صوبائی نائب صدر محترمہ وڑانگہ لونی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اولس مینہ کلیوال نے8 مارچ یوم خواتین کی مناسبت سے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتو ن قومی اعلیٰ روایات میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے معاشرے سے جہالت، ناخواندگی کے خاتمے اور اپنے بچوں کی معاشرے میں بہترین تعلیم وتربیت میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پشتونخوامیپ کے چیئرمین،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پشتون قومی تحریک میں اپنا فعال سیاسی جمہوری کردار ادا کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہم اُن تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو تعلیم، صحت، سیاست، کاروبار، طب، سائنس اور گھریلو زندگی سمیت ہر شعبے میں اپنی محنت اور صلاحیتوں سے مثال قائم کر رہی ہیں۔ خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی تحفظ کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پا سکے اور ایک ایسا معاشرہ قائم ہو جہاں ہر عورت خود کو محفوظ اور بااختیار محسوس کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے دن کی مناسبت سے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےاقدامات کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید