جنگ اور افسانہ……
سال 2025 اردو افسانے کیلئے سازگار رہا۔
اخلاق احمد، عاصم بٹ جیسے باکمال فکشن نگاروں کے انتخاب شائع ہوئے،
جن کے پیچھے عرفان جاوید کی تنقیدی بصیرت کارفرما تھی۔
غازی صلاح الدین جیسے اہم قلم کار کا مجموعہ آیا،
اظہر حسین، ذکی نقوی، تصنیف حیدر کی کہانیاں،
منیر احمد فرودس، ثمینہ نذیر، نشاط یاسمین کے افسانے شائع ہوئے۔
2026 کے آغاز میں رفاقت حیات کا مجموعہ ’’اوپر والی منزل‘‘ آیا،
امید ہوچلی تھی کہ یہ سال بھی ادب کیلئے امید افزا ہوگا،
مگر پھر…دنیا میں جنگوں کی بازگشت سنائی دینے لگی۔
میزائل حملوں میں زندگی ارزاں ہوئی،اور پیٹرول مہنگا ٹھہرا،
مایوسی کے اس لمحے بس یہی آرزو ہے کہ جنگ تھم جائے،
اور حقیقت۔ پھر افسانے کی سمت لوٹ جائے۔