محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی کے دفتر سے انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق شہری کی شکایت پر ایس بی سی اے کے دفتر میں کارروائی کی گئی اور نشان زدہ 50 ہزار روپے بھی برآمد کیے ہیں۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق انسپکٹر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے کےلیے رشوت لیتا تھا۔