وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جدہ کے قصر اسلام میں ہوئی۔
ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔