نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز کی تحویل سے رہائی مل گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غیرقانونی طور پر سینیٹر مشتاق کو تحویل میں لیا تھا۔ ان کی استنبول منتقلی میں تعاون پر ترکیہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دفتر خارجہ اور یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی موثر کارروائی پر بھی شکریہ۔ صمود فلوٹیلا پر موجود افراد کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا غزہ کے محصور عوام کی امداد روکنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور فلسطینی بھائی بہنوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔