• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ ہیں‘ بیرسٹر گوہر

بونیر (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیااورکہاکہ پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ہم ملک کے خیر خواہ ہیں‘ ملک کا نقصان نہیں چاہتے۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ کے پی، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی‘ معیشت، دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حامی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید