• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائی کیلئے جو بس میں، کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، جنگ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر پارٹی چیئرمین نہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں پر بہت کچھ کہتا، لیکن اب ترجیح حالات کو بہتر بنانا ہے اور جو کچھ بس میں ہے وہ ایمان داری سے کر رہے ہیں ،کوئی غیرقانونی یا غیر آئینی قدم نہیں اٹھائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں اورسیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم مسلح جدوجہد اور ملیشیا رکھنے پر یقین نہیں رکھتے،گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لانے اور واپس لے جانے کے عمل کو خفیہ رکھا گیا،جس کی اطلاع نہ فیملی کو دی گئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی قیادت کو کی گئی، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب اور سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،بیرسٹر گوہر علی خان اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کرکے بانی پی ٹی آئی کے زیر التوا ء مقدمات کی جلد سماعت اور ان کی صحت سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کیا ، جس پر انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مقدمات کی جلد سماعت کیلئے باضابطہ درخواست دائر کریں۔
اہم خبریں سے مزید