• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کو اس کے سر پر پھنسی ربر کی بالٹی سے نجات دلادی گئی

امریکی ریاست الاباما میں ایک کتے کو اس کے سر پر پھنسی ربر کی بالٹی سے نجات دلادی گئی۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ونسٹن کاؤنٹی میں کئی دنوں سے ایک کتا بھٹکتا ہوا دیکھا گیا جس کے سر پر ربر کی بالٹی پھنسی ہوئی تھی، آخرکار مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں اسے نکال دیا گیا۔

اس ریسکیو کوشش کی قیادت ایرک بومن نے اس پریشان حال کتے کو تلاش کرنے کی مہم کی اس وقت قیادت کی، جب سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر سامنے آئیں جن میں اس کے سر پر ربر کی بالٹی پھنسی ہوئی تھی۔

جانوروں کو پکڑنے والے ماہر کالب ایسٹل، جنہوں نے تلاش اور ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ لیبراڈور مکس نسل کے اس کتے کو جس کا نام اسکے سر پر ربر کی بالٹی پھنسنے کی وجہ سے 'بک' پڑ گیا ہے، کامیابی سے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کا ساتھی بیلجیئن میلینوا بھی تھا جسے ریسکیو کرنے والوں نے 'میلو' کا نام دیا۔

ایرک بومن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں اس کے پیچھے سے آیا اور قینچی کی مدد سے ربر کی بالٹی کو کاٹنا شروع کیا۔ ہم نے آہستہ آہستہ بالٹی اس کے سر سے اتاری، اور ایسا لگا جیسے اس کا پورا رویہ بدل گیا ہو۔ جیسے ہی بالٹی اس کے سر سے ہٹی، تو اس کے چہرے پر ایک سکون نظر آیا اور وہ تقریباً ڈھیلا پڑ گیا۔

دونوں کتوں کا ویٹرنری ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، امید ہے کہ جلد ہی انہیں گود لینے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کالب ایسٹل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انہیں کوئی اچھا مالک ملے گا جو دونوں کو ساتھ رکھے گا، کیونکہ میلو اس کالے کتے کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہا۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید