• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار

امارات میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابوظبی سے رپورٹ کے مطابق اماراتی حکام نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کا الزام ہے۔ 

ابوظبی پولیس کے مطابق جھوٹی معلومات سے عوام میں خوف پھیلا۔ غیر مصدقہ ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کرنے پر سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اماراتی اٹارنی جنرل نے پہلے 35 افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق حکومت امارات نے جعلی ویڈیوز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شئیر کرنے پر ایک سال قید اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ویڈیوز شیئر کیں۔ کچھ افراد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی دھماکوں کی ویڈیوز بنائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید