برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران جنگ کے لیے پہلے سے تیار تھا، جنوری سے برطانوی فوجی خطے میں تعینات کیے تھے۔
ابوظبی کے خلیجی اخبار سے گفتگو میں برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانوی ٹائفون اور ایف 35 طیارے خطے میں فعال ہیں، برطانوی ریڈار سسٹمز ڈرون اور میزائل کا سراغ لگا رہے ہیں۔
ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ میزائل دفاعی نظام حملوں کو فضا میں تباہ کر رہے ہیں، ایک ہزار برطانوی فوجی خطے میں پہلے سے موجود ہیں۔ برطانیہ خلیجی ممالک کو فضائی دفاع میں بھرپور مدد دے رہا ہے، ایرانی ڈرون حملوں کو روکنے میں برطانوی نظام فعال ہے۔
برطانوی وزیر نے کہا کہ ہمارے طیارے فضائی گشت اور فوری ردعمل دے رہے ہیں، ایران غیر ذمہ دارانہ حملے کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ خلیجی ممالک سے دفاعی تعاون مزید بڑھائے گا، حالیہ کشیدگی سے برطانیہ اور خلیجی ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے۔