امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ہم انکا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اب جنگ جیتی جاچکی ہے، ان کے لیے خطرہ بھی کم ہے تو تیل کی زیادہ قیمتوں کا رونا رو رہے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی واحد وجہ ہے۔ نیٹو کے لیے یہ کرنا بہت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا نیٹو بزدل ہے اور ہم ان کا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔