کراچی میں چاند رات کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، زخمیوں میں بچی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی ڈاکس کالونی گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 7 کا عبد الرحمان، لانڈھی داؤد چورنگی رضا مارکیٹ کے قریب 8 سال کا ارحم، نصرت بھٹو کالونی جوزف چرچ کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 32 سال کا ساجن زخمی ہوگیا۔
سپر ہائی وے جنجال گوٹھ گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8 سال کی سمرین، نارتھ ناظم آباد عبداللّٰہ کالج، ماڑی پور مچھر کالونی، لیاری بغدادی اور لانڈھی داؤد چالی میں بھی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر شہری زخمی ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے پولیس اہلکار دلدار خان زخمی ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔