• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگ بندی نہیں کرنا چاہتا، جب امریکا چاہے گا تو اسرائیل ایران کی جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے احتجاج کرنے والوں کو پھانسی دی۔ آبنائے ہرمز ایک خاص مقام پر خود بخود کھل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے بہت مدد درکار ہوگی، آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے اگر چین مداخلت کرے تو اچھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے بہت دیر سے ردعمل آیا، برطانیہ کو جلد کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو بزدل قرار دیا، کہا امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی واحد وجہ ہے، ہم ان کا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید