• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی نہ کرنے کے بیان کے فوراً بعد ٹرمپ کا ایک اور متضاد بیان

جنگ بندی نہ کرنے کے بیان کے فوراً بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور متضاد بیان سامنے آگیا، سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں‏۔ 

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت انھیں خود کرنی ہوگی، ان ممالک کی آبنائے ہرمز میں مدد کریں گے، لیکن اس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے‏۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جنگ بندی نہیں کرنا چاہتے‏، جب امریکا چاہے گا تو اسرائیل ایران کی جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ آبنائےہرمز کھولنے کےلیے بہت مدد درکار ہوگی، آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے اگر چین مداخلت کرے‏ تو اچھا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے بہت دیر سے ردعمل‏ آیا، برطانیہ کو جلد کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ 

ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو بزدل قرار دیا، کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی واحد وجہ ہے، ہم ان کا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید