برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس پر ایران نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو بتادیا امریکا کو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت کو جارحیت میں شرکت سمجھا جائے گا۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ برطانوی وزیراعظم اپنے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔