• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ 13.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید میں 11.4 اور پی اے ایف مسرور بیس پر 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اولڈ ایئر پورٹ میں 10.8، ناظم آباد میں 9.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس میں 8 جبکہ کورنگی میں4  اور سرجانی ٹاؤن میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید