• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہو گی، اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ ہو گا، کرایہ 55 درہم سے شروع ہو گا جبکہ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہو گا۔

اس منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026ء کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الزید میں اسٹیشن کھولے جائیں گے۔

ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026ء میں شروع ہو گی جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027ء میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ ملک بھر میں سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید