• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی بجلی کے نظام کو نشانہ بنائیں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا، ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو اسرائیلی بجلی گھر سمیت امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔

پاسداران انقلاب نے خطے میں پانی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیے دیا ہے۔

حالیہ بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ پاسداران انقلاب علاقائی ممالک میں پانی کے پلانٹس پر حملہ کر کے لوگوں کو مشکل میں ڈالنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید