لندن کے یہودی اکثریتی علاقے گولڈرز گرین میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینس سروس ہتزولا نارتھ ویسٹ کی 4 ایمبولینسز کو آگ لگادی گئی۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعے کو ابتدائی طور پر یہود مخالف نفرت انگیز جرم تصور کیا جا رہا ہے، واقعہ پیر کی علی الصبح پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد 3 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔