کویتی حکومت نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر ملسط کی گئی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
کویتی حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جعلی ویڈیو میں عوام کو گمراہ کرنے اور بے امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔
کویتی وزارت داخلہ کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ جنگ سے متعلق غیرمصدقہ معلومات پھیلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جعلی ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں 35 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جن میں 2 پاکستانی اور 19 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایسے جرائم یو اے ای کے قوانین کے تحت سنگین جرم ہیں جن کی سزا کم از کم 1 سال قید اور 1 لاکھ درہم جرمانہ ہے۔