• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد زخمی

— تصوہر سوشل میڈیا
— تصوہر سوشل میڈیا

نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک مسافر طیارہ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں طیارے کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آنے والی ایئر کینیڈا ایکسپریس کی پرواز رن وے 4 پر ایک فائر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

سوشل میڈیا پر واقعے کے بعد کی متعدد ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں ایئرپورٹ پر ریسکیو اور انخلاء کی کارروائیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا، جس میں 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق فائر ٹرک کو رن وے 4 عبور کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ وہ ایک یونائیٹڈ ایئرلائنز کی بوئنگ 737 میکس پرواز کی مدد کر سکے۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق طیارے میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے جن کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید