وسطی یورپی ملک آسٹریا کے ایک شہری نے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ بن پھولے غبارے اپنی ناک میں ڈال کر منہ سے نکالنے کا ریکارڈ بنادیا۔
مالٹے ڈنزر نامی اس شخص نے جو خود کو کنگ آف دی فریکس (غیر معمولی کاموں کا بادشاہ) کہتا ہے اور اپنے منفرد کرتبوں کی وجہ سے انسٹاگرام پر خاصی شہرت رکھتا ہے۔
حال ہی میں اس نے میونخ میں ہونے والے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹی وی شو (ڈی گروسے شو ڈیر ویلٹ ریکارڈے) میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس نے بغیر پھلائے گئے غباروں کو اپنی ناک کے ایک نتھنے کے ذریعے اندر ڈال کر اسے منہ سے باہر نکالا اور ایک منٹ میں 10 مرتبہ یہ عمل دہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
اس شوقیہ مہم جو کا کہنا ہے کہ اس نے مختلف قسم کے غباروں کے ساتھ تجربات کیے تاکہ وہ اپنے ریکارڈ کے لیے بہترین قسم کا انتخاب کر سکے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کوشش کے دوران غباروں پر ہلکا سا تیل لگایا گیا تھا تاکہ انہیں ناک میں داخل کرنا آسان ہو جائے۔