• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی پوسٹنگ و ٹرانسفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ استعمال اور عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے تصدیق شدہ ہوگا۔

پابندی اسکول اسپیسفک بجٹ 26-2025 کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید