• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق نے ملکی وقار میں عالمی سطح پر اضافہ کیا ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر(فائل فوٹو)۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر(فائل فوٹو)۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ معرکہ حق نے ملکی وقار میں عالمی سطح پر اضافہ کیا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ 

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے مودی سرکار کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا، صدر آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ چین دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے میں معاون ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، آج باہر سے انویسٹمنٹ آنا شروع ہو گئی ہے۔ 

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ وفاقی جماعت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو شعار بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید