معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔