• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا ہے۔

راولپنڈی کچہری چوک منصوبے کو معرکہ حق اسکوائر کا نام دیا گیا ہے، اس پروجیکٹ کر 179 دن میں مکمل کیا گیا، جو کل ٹریفک کےلیے کھولا جائے گا۔

سگنل فری کوریڈور میں 5 انڈر پاس، 2 اوور ہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کا معائنہ کیا اور کہا کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کرے گا۔

مریم نواز نے راولپنڈی میں انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا، وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی وزیراعلیٰ کو منصوبے پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ معرکہ حق اسکوائر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا، روات تا موٹروے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل تیسرا جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید