چین کی بڑی شپنگ کمپنی کوسکو (Cosco) نے تین ہفتوں کی بندش کے بعد کچھ خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی نئی بُکنگ دوبارہ شروع کر دی۔
کمپنی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی نئی بُکنگ فوری شروع کر دی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث نئی بُکنگ کے انتظامات اور سامان میں بوقت ضرورت تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
چینی شپنگ کمپنی نے امریکا اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بُکنگ روک دی تھی۔
ماہرین کے مطابق چینی شپنگ کمپنی کا مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارتی عمل کا دوبارہ شروع کرنا خطے کی صورتحال میں بہتری کا مثبت اشارہ ہے۔