ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایف 18 جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، 2 امریکی جہازوں کو ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔