گجرات (نمائندہ جنگ) رواں مالی سال کے دوران مزید 15سکولوں کی خطرناک عمارتوں کو مسمار کرکے از سر نو تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کے لئے حکومت نے 45ملین روپے کے فنڈز فراہم کر دیے ہیں جبکہ مزید فنڈز کیلئے حکومت سے رجوع کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہارڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نےسرکاری سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔