گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا ، جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکرائی گئیں اورمساجد کے باہرپرامن مظاہرےکئے گئے اورشہدائے کوئٹہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔علماء کرام مولانا محمد اکبر نقشبندی،سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی ،حافظ محمدمنشاءقادری ،قاری غلام سرورحیدری ،قاری امتیاز احمد سلطانی ،مولانا محمد خالد حسن مجددی ،حافظ محمد رفیق قادری ،قاری خالدمحمودکیلانی،قاری محمد اعظم چشتی ،عثمان لودھی ،مفتی محمد رمضان جامی ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ، شازب چٹھہ ،حافط عدیل عارف ،قاری احسان اللہ رضوی ،قاری کفایت اللہ رضوی،عبدالمجیدکیلانی اوردیگر نے خطاب کیا۔