آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کردیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 72 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت توانائی کے بحران اور درآمدی ایندھن پر انحصار پر کمی میں مددگار ہوگی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس دریافت سہتو ون ایکسپلوریٹری کنویں سے ہوئی ہے۔
ماہرِ توانائی و معیشت محمد عارف کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی حالیہ کارکردگی آئل اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے بہترین ہے اور کمپنی نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ساتھ نئی دریافت بھی کی ہے۔