• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ریاستیں امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، ایرانی فوجی ترجمان

ایرانی فوجی ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری(فائل فوٹو)۔
ایرانی فوجی ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری(فائل فوٹو)۔

ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں۔ 

روسی میڈیا کے مطابق تہران میں ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔ 

ایرانی فوج ترجمان نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلز میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہوں گے۔ 

ایرانی فوج ترجمان نے کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ عالمی تجارتی گذرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید