روس نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ میڈیا پر جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، اس پر توجہ نہ دیں۔
اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے، سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی مانگی ہیں، روس نے ایس 400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب کریملن نے ان دعووں پر کہا ہے کہ بہت سی افواہیں ہیں، ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سینئر مغربی عہدیدار نے کہا ہے کہ روس ایرانی حکومت کے وسیع تر سیاسی استحکام کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔