• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا

ایران نے امریکا پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا غزہ کی اسرائیلی ناکا بندی کی حمایت کرتا ہے، سیکیورٹی کے نام پر غزہ میں امداد میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، لیکن وہی امریکا آبنائے ہرمز میں ایران کے دفاعی اقدامات پر تنقید کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی نظر میں اسرائیلی جارحیت درست ہے، لیکن جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی اقدامات غلط ہیں، یہ دُہرے معیار کے سوا کچھ نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید