ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے، عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا۔
میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عید کے دوران آپریشن میں عارضی وقفہ دیا گیا تھا جو 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب ختم ہوگیا، آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد عناصر کی حمایت ختم کرے۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے 2021 سے 2025 تک افغانستان کے ساتھ امن کے تمام راستے آزمائے، اعلیٰ سطح رابطوں میں افغانستان کے خدشات دور کیے مگر ٹی ٹی پی کے معاملے پر پیشرفت نہ ہو سکی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا امن کی کوشش نہ کرنے کا الزام درست نہیں، ہم نے تمام سفارتی راستے اختیار کیے۔