• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے 28ویں آئینی ترمیم لانے کا مطالبہ کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کی مجوزہ آئینی ترمیم کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ خطے کی صورتحال دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی مجوزہ آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو جائز قرار دیا جبکہ ایم کیو ایم کے مطالبات پر پارٹی وفد کی آئندہ ہفتے وزیراعظم سے ایک اور ملاقات طے کی گئی۔ 

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو کہا کہ ایم کیو ایم کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وقد میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں موجودہ گورنر سندھ نہال ہاشمی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور راناثنااللّٰہ شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید