• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کونسل میں والد، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، قاسم خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے قاسم خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں انہوں نے اپنے والد اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

قاسم خان نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے والد کی طرح  میں بھی  پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت کرتا ہوں، لیکن پاکستانی حکومت کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حصول کے لیے شہری اور سیاسی حقوق سمیت اُن 27 معاہدوں پر عمل کرنا ہوگا جس کا اُس نے اِس سہولت کے حصول کے لیے وعدہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے جی ایس پی اسٹیس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس کے مرکزی کردار ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قاسم خان کی عید پر ان کے والد سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کروائی گئی ، دونوں بھائی امریکا میں اسرائیلی لابی کے ساتھ ملے، ان کی واحد دلیل یہ تھی کہ والد صاحب جیل میں ہیں ، یورپی یونین 9 مئی کی بغاوتوں اور توشہ خانہ جیسے معاملات بھی دیکھے۔

قومی خبریں سے مزید