• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے، اماراتی اخبار

امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا موقف ہے کہ سادہ سیز فائر کافی نہیں، جامع اور پائیدار حل درکار ہے۔

اماراتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اماراتی اعلیٰ ترین حکام کے امریکی حکام سے رابطے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کو صرف جنگ بندی نہیں ایرانی خطرات کا مستقل حل چاہیے۔

اخبار کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون خطرات پر عرب امارات نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اماراتی حکام کا موقف ہے کہ ایرانی میزائل، ڈرونز اور آبنائے ہرمز کا مستقل حل درکار ہے۔

اخبار کے مطابق اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد الجابر نے بھی ہنگامی دورہ امریکا کیا اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش کا بھی ایرانی حملوں پر دوٹوک مؤقف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید