ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ چوتھی جنگ کے لیے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ گزشتہ 47 برس کی جدوجہد ایک ایسے نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کے لیے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔