• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب اینجلس سٹی میں زیرِ تعمیر 9 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 17 تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے 2 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن  شدید زخمی ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد میں زیادہ تر مزدور ہیں جو اس حادثے کے وقت عمارت کے اندر سو رہے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید