• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو: شاپنگ مال میں پراسرار تیز بدبو پھیلنے سے 15 افراد کی طبیعت خراب

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان کے شہر ٹوکیو کے ایک شاپنگ مال میں پراسرار تیز بدبو پھیلنے سے 15 سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق واقعہ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر واقع ایک بینک کے اے ٹی ایم ایریا کے قریب پیش آیا جہاں متعدد افراد نے گلے میں جلن اور دیگر تکالیف کی شکایت کی۔

امدادی ٹیمیں شاپنگ مال پہنچ گئیں جنہوں نے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق پولیس اور ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام اس امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کسی شخص نے اس مقام پر کوئی نامعلوم مادہ اسپرے کیا ہو جس سے لوگوں کی طبیعت خراب ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید