ایران کے صوبے اصفہان میں حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اصفہان سے گرفتار ہونے والے افراد پر فوجی مقامات کی لوکیشنز بتانے کا الزام ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر حملوں سے نقصانات کی تصاویر اور دیگر معلومات لیک کرنے کا بھی الزام ہے۔