ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ کر مفاہمتی یادداشت کی پیروی اور اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کرے گا۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کیا ہے، امریکا پابند ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کرے، اگلے فریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی تو سمجھوتا خطرے میں پڑ جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اگلے فریق کو جلد از جلد ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ فریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری سے انکار کیا تو ایران جوابی اقدامات کرے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس پر عملدرآمد نہ ہو سکے۔ ہمارا اصول وعدے کے بدلے وعدہ ہے، ایرانی مذاکراتی ٹیم کچھ دیر میں سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گی۔