رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سارے محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے بننے کی ضرورت ہے، اگر کرپشن کسی ایک صوبے میں ہو رہی ہے تو وہ خیبر پختونخوا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کا سٹرکوں پر نکلنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔