• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد کوٹ میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے شہر شہداد کوٹ اور اطراف میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بجکر 36 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شہداد کوٹ شہر سے تقریباً 74 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید