خاتون کو سسرال میں بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی گلریز میمن نے ملزم کو 9 سال قید کی سزا کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
خاتون نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت شکایت درج کرائی تھی۔